ملازمین پولیس کی تھکن دور کرنے کیلئے کھیل کود کا ر آمد

نظام آباد:7؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پولیس کے زیر اہتمام 47 ویں اسپورٹس گیمس میٹ 2014 کا آج پولیس پریڈ گرائونڈ میں ضلع جج ڈاکٹر شمیم اختر نے افتتاح کیا۔اس موقع پر ضلع جج نے پرچم کشائی اور شمع روشن کرتے ہوئے کبوتر اڑایا اور اسپورٹس گیمپس کا آغاز کیااور پولیس سلامی حاصل کی ۔ ضلع جج ڈاکٹر شمیم اختر نے اپنی تقریر میں کہا کہ 1700 سال قبل سے کھیل کود کا سلسلہ چل رہا اور اس وقت مرضی کے مطابق کھیل کھیلے جاتے تھے اور اس وقت ریزلنگ، بیاٹ بال، شطرنج کے کھیلوں کا رواج تھا آئے دن کھیل کود کے مقابلوں میں نمایاں تبدیلیاں عمل میں آئی اور ہر شخص بہت سے بہتر کھیل کود کیلئے تربیت حاصل کرررہے ہیں اور کھلاڑیوں کو کئی مواقع حاصل ہورہے ہیں ۔ فرائض کی انجام دہی میں مصروف پولیس ملازمین کو کھیل کو دسے چستی پیدا ہوتی ہے امن و امان کی برقراری میں مصروف پولیس ملازمین کو دماغی و جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے کھیل کود فائد مند ہونے کے علاوہ ان میں موجودہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کھیل کے کود کے مقابلہ بے حد فائدہ مند ہوں گے۔ ہر سال ضلع سطح پر کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اسی کے تحت47 ویں اسپورٹس و گیمس کا آغاز کیا گیا ان کھیلوں میں بہتر مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ریاستی سطح کے مقابلوں کیلئے منتخب کیا جائیگااور ریاستی سطح پر نمایاں مظاہرہ کرنے والوں کو قومی سطح کے مقابلوں کیلئے منتخب کیا جائیگا۔ قومی سطح پر مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کرنے کی ڈاکٹر شمیم اختر نے کھلاڑیوں سے خواہش کی۔

اس موقع پر ضلع ایس پی ڈاکٹر تررون جوشی نے اپنی تقریر میں کہا کہ کھیل کود ملازمین کو جسمانی و دماغی طور پر فائدہ مند ہے مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑی ایک دوسرے سے تعارف و بھائی چارگی کے علاوہ آپس میں اتحاد پیدا ہوتا ہے لہذا اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلوں میں شرکت کریں ضلع سے کئی کھلاڑیاں قومی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کیا ہے اس مرتبہ بھی ضلع کا نام قومی سطح پر روشن کرنے کی کھلاڑیوں سے توقع ظاہر کی۔ ضلع نظام آباد میں منعقدہ تین روزہ مقابلوں میں نظام آباد ،کاماریڈی ، آرمور، بودھن کے سیول اور اے آر کے ملازمین کے درمیان فٹبال ، والی بال، باسکٹ بال، کبڈی، ہائی جمپ، لانگ جمپ، شارٹ پٹ اور اتھلیٹک کے مقابلہ ہوں گے۔ ڈی پی او کا عملہ اطفال کے کھیلوں کے علاوہ دیگر کھیلوں میں شرکت کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ کھیل کود کے مقابلہ میں ایک ٹیم کو ناکامی ہوتی ہے ناکام ٹیم مایوس نہ ہوتے ہوئے آئندہ کیلئے عزم کریں۔ کھیل کود کو فروغ دینے کیلئے ضلع پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ سیشن جج بی ایل جگجیون رام، اڈیشنل ایس پی اڈمین پانڈو نائیک، ڈی ایس پی ٹائون انیل کمار، اے آر ڈی ایس پی وینکٹیشور لو، ہوم گارڈ ڈی ایس پی سلمان، اسپیشل برانچ انسپکٹر انجنیلوو دیگر پولیس عہدیدار کے علاوہ کھلاڑی بھی موجود تھے۔