ملازمین سرکار سے احتجاج ترک کرنے ٹاملناڈو وزیر اعلیٰ کی اپیل

چینائی ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو وزیر اعلیٰ پلانی سوامی نے منگل کو اساتذہ اور دوسرے سرکاری ملازمین جو تنخواہوں کے بقائے جات کی ادائیگی کے مطالبہ پر احتجاج کررہے ہیں ،جذباتی اپیل کی کہ عوامی مفاد کے پیش نظر فوری احتجاج کو ختم کردیں ۔ انہوں نے ریاست میں قحط سالی ، پانی کی قلت ، نومبر میں سیکلان ’گجا‘ کے پیش نظر عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھ کر احتجاج سے فوری دستبردار ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ بعض دفعہ خود غرضی کو خیرباد کر کے عوامی خدمات کیلئے قربانی دینے کو کہا ۔ جس کیلئے بعض دفعہ اپنے خود کے حقوق سے بھی دستبردار ہونا پڑتا ہے ۔ حکومت کی اپیل کے باوجود جوائنٹ ایکشن کونسل ٹاملناڈو اور آرگنائزیشن و گورنمنٹ ایمپلائیز آرگنائزیشن کی ہڑتال پیر کو آٹھویں دن میں داخل ہوگئی ۔ ملازمین کے اہم مطالبات میں کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی جگہ قدیم پنشن اسکیم کو نافذ کرنا، بقائے جات کی ادائیگی اور تنخواہوں میں بے قاعدگیوں کو دور کرنا شامل ہے ۔