ملازمہ کی بلند عمارت سے چھلانگ کے ذریعہ خود کشی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : مادھا پور کے علاقہ میں ایک خانگی ملازمہ نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ خاتون شروانی جو آئی ٹی ملازمہ اور مدینہ گوڑہ علاقہ کی ساکن تھی اس خاتون نے آج عمارت کی گیاہویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ جو اس میں واقع ایک کمپنی میں ملازمت کرتی تھی ۔ خاتون گذشتہ چند روز سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ دیڑھ سال قبل اس خاتون کی شادی راما کرشنا نامی شخص سے ہوئی تھی اور اس کا آبائی مقام چتور بتایا گیا ہے ۔ اس خاتون نے 4 ماہ قبل ایک مرد بچے کو جنم دیا تھا ۔ اور ملازمت پر جانے لگی تھی اور چند روز سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔