ملازمت کے زرین مواقع، مختلف جائیدادوں پر تقررات

او این جی سی کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی
28 مارچ ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) او این جی سی نے مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے اور اعلامیہ کے مطابق جملہ 4014 جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ناتھ سیکٹر میں 62، ممبئی سیکٹر میں 745، ویسٹرن سیکٹر میں 1588، ایسٹرن سیکٹر میں 769، سدرن سیکٹر میں 653، سنٹرل سیکٹر میں 197 ہیں اور شعبہ جات کے اعتبار سے ویلڈر، سرویئر، آر اینڈ اے سی میکانک، میکانک ڈیزل، میکانک (موٹر وہیکل)، سیول کمپیوٹر سائنس، الیکٹریکل، الیکٹرانک سائنس، میکانیکل، مشنسٹ، لیباریٹری اسسٹنٹ (کیمیکل پلانٹ)، انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی سسٹم منٹننس، انسٹرومنٹ میکانک، فٹٹر، الیکٹرانکس میکانکس، الیکٹریشن، ڈرافٹ مین (سیول)، اکاؤنٹنٹ، سکریٹریل اسسٹنٹ، اسسٹنٹ (ہیومن ریسورس)، کمپیوٹر آپریٹر اینڈ پروگرامنگ اسسٹنٹ (کوپا) ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ بورڈ یا ادارے سے متعلقہ شعبہ میں آئی ٹی یا تین سالہ ڈپلومہ، بی اے، بی بی اے یا بی ایس سی کامیاب ہوں اور امیدوار کی عمر 28 مارچ 2019ء تک 18 تا 24 برس کے درمیان ہو۔ کامیاب امیدواروں کو اپرنٹیز ایکٹ 1969 کے تحت اسٹائفنڈ دیا جائے گا اور امیدواروں کا انتخاب اکاڈنگ میرٹ لسٹ کے مطابق کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدواروں کو اپنا نام آن لائن ویب سائیٹ https://apprenticeshipindia.org میں رجسٹرڈ کرنا ہوگا۔ بعدازاں او این جی سی ویب سائیٹ میں درخواستیں داخل کرنا ہوگا اور درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 28 مارچ ہے۔ ویب سائیٹ www.ongcapprentices.co.in ہے۔