ملازمت کی عدم دستیابی پر خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ سائی اکھیل نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انجینئیرنگ کی تکمیل کے بعد وہ ایک ملازمت کر رہا تھا تاہم کم تنخواہ کے سبب اس نے ملازمت ترک کردی تھی اور دوسری ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ جس میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اکھیل نے خودکشی کرلی ۔ اکھیل گرین ہلز کالونی ایل بی نگر میں رہتا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

عمارت کی بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت
حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 35 سالہ راملو جو آدتیہ نگر نظام پیٹ میں رہتا تھا ۔ کل وہ ایک زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل پر کام کر رہا تھا کہ حادثاتی طور پر کل رات عمارت کی دوسری منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔