ملازمت پیشہ لڑکی کی خودسوزی

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ تاہم اس لڑکی کو خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ پولیس کوکٹ پلی کے مطابق 20 سالہ نونیتا جو پرشانت نگر کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن وینکٹایا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ملازمت کرتی تھی ۔ اس لڑکی نے اچانک 6 جنوری کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس کوکٹ پلی مصروف تحقیقات ہے ۔