ملازمت نہ ملنے پر مایوس طالب علم کی خودسوزی

حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) ملازمت نہ ملنے پر 24 سالہ طالب علم نے کل رات دیر گئے ملکاجگیری میں واقع اپنے مکان میں خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ بی نریش ساکن وینکٹیشورا نگر ملکاجگیری تنگدستی کا شکار تھا جو مسلسل ملازمت کی تلاش میں تھا۔ مسلسل کوششوں کے باوجود وہ ملازمت حاصل کرنے میں ناکام رہا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی۔ ملکاجگیری پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلئے نعش گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا۔