ملازمت نہ ملنے پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز)چلکل گوڑہ کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ جیہ شری جو انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی تلاش میں تھی ۔ یہ لڑکی اندرا نگر چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص ستیہ نارائنا کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ لڑکی ملازمت نہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔