حیدرآباد /30 اپریل ( سیاست نیوز ) والد کی دوسری شادی اور اپنی ملازمت چھوٹ جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سعیدآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ شراون کمار نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات اپنے مکان میں خودکشی کرلی ۔شراون کمار پیشہ سے پوسٹل ڈپارٹمنٹ میں عارضی ملازم تھا جس کی ملازمت چھوٹ چکی تھی اور اس کے والد نے دوسری شادی کرلی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شراون کمار کے بھائی نے 4 سال قبل اس طرح خودکشی کرلی تھی اور گذشتہ چند ماہ قبل اس کی والدہ بھی فوت ہوچکی تھی ۔ جس کے بعد والد کی دوسری شادی سے سنکیشور بازار علاقہ کا یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور ملازمت چھوٹ جانے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔