کریم نگر میں بی جے وائی ایم ارکان عاملہ کا اجلاس ، بھرت گوڑ کا خطاب
کریم نگر ۔ /17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر گھر کو ایک سرکاری ملازمت تلنگانہ میں ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی بار بار تیقن دیا تھا ۔ اسمبلی میں بھی بیان دیا ۔ اس تعلق سے چیف منسٹر کے سی آر سے سوال کرنے پر نوجوانوں کو پریشان کیا جارہا ہے ، دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ ریاستی صدر جی بھرت گوڑ نے الزام لگاتے ہوئے سخت تنقید کی ۔ کریم نگر کے فنکشن ہال میں بی جے وائی ایم ضلع ارکان عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن حقوق کیلئے جدوجہد جان و مال کی قربانیاں دے کر تلنگانہ حاصل کیا گیا ، آج ٹی آر ایس حکومت ان تمام حقوق کو پاؤں تلے روند رہی ہے ۔ بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے ۔ اس سلسلے میں بی جے وائی ایم نے قرارداد منظور کی ۔ اس اجلاس میں شریک مہمان خصوصی بھرت گوڑ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر اپنے بیٹی داماد بھانجوں کو ہی سیاسی ملازمت روزگار دے کر ریاست بھر کے بیروزگار نوجوانوں کو انگوٹھا دکھلادیا ہے ۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اقتدار پر آجانے کے بعد کے سی آر ایک لاکھ ملازمتوں کے وعدے میں صرف 11 ہزار ملازمتیں دینے کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ اس میں زیادہ ملازمتیں صرف پولیس کی ہیں ۔ حکومت کے عوام مخالف فیصلوں ،طرز عمل کے خلاف بی جے وائی ایم کی قیادت میں تحصیلدار ، آر ڈی او ریونیو ، اسمبلی کا گھیراؤ کیا گیا ۔ فیس ریمبرسمنٹ کے لئے فنڈز کی اجرائی نہیں ہورہی ہے ۔ مرکزی حکومت کئی ایک ترقیاتی پروگرام کیلئے فنڈز کی منظوری کرنے پر ریاستی حکومت اس فنڈز کو دوسرے کاموں کی طرف منتقل کررہی ہے ، الزام عائد کیا ۔ آنے والے چناؤ میں تلنگانہ میں بی جے پی کا پرچم لہرایا جانا یقینی ہے کہا ، اس اجلاس میں بی جے پی ریاستی ترجمان بی سنجے کمار ، بی جے وائی ایم ضلع صدر ، بی پروین راؤ جنرل سکریٹری ای ناگیشور ریڈی نائب صدر پی سائی کرشنا ریڈی ، بی مہندرا بڈی وغیرہ شریک تھے ۔