ملازمتوں کا جھانسہ دینے والی ٹولی گرفتار

40 سے زائد افراد کو دھوکہ، کریم نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی کا انکشاف

کریم نگر۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر پولیس ہیڈکوارٹر پر کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے کے رمیش چاری عمر 32 ملاپور متوطن ایس راموشا چاری عمر 30راج کمار عمر 28کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور انہوں نے پریس کانفرنس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان تینوں کو گرفتار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ ان کے کمیشن ایجنٹ و مددگار چھ دھوکہ باز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ لوگ مل کر بیروزگار تعلیم یافتہ اور دیگر مختلف ریشان روزگار کے متلاشی افراد کے پاس سے 80لاکھ پچاس لاکھ روپئے جملہ 40 سے زائد بے روزگاروں سے وصول کرلیکر خرچ کرلئے ہیں اور ان کے پاس سے ایک روپیہ بھی برآمد نہ ہوسکا ہے اور نہ ان کے نام پر کوئی جائیداد ہے۔یہ تمام روپیہ شاہانہ ٹھاٹ باٹ عیاشی پر خرچ کردیئے۔ یہ باتیں ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ یہ دھوکہ بازملزمین اپنے آپ کو کافی تعلیم یافتہ اہم شخصیتوں سے ملاقات اور اعلیٰ ملازمت دلوانے کا تیقن دیتے ہوئے لاکھوں کی رقم وصول کرتے۔ ان کے پاس سے پانچ موبائیل فون ضبط کرلئے گئے ہیں ان کے اوپر فی الحال 7 مقدمات درج ہیں۔ جسن آباد میں ایک مقدمہ درج ہے ورنگل میں ایک اس طرح بشمول کمشنریٹ کریم نگر جملہ 9 مقدمات درج ہیں۔ کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے کہا کہ قبل ازیں بار بار اس طرح سے دھوکہ دینے والوں کو گرفتار کرکے سزا دلائی جاچکی ہے اور اعلان کیا کہ ہر قسم کی ملازمت چاہے معمولی ہو یا اعلیٰ سطح کی سب کے حصول کیلئے کچھ قاعدے قانون ہوتے ہیں لیکن لوگ رشوت دیتے ہیں اور دھوکہ کھانے کے بعد پولیس سے رجوع ہوتے ہیں ایسے کسی دھوکہ باز کے جھانسے میں نہ آئیں اور یہ کہتے ہوئے انتباہ دیا کہ ملازمتوں کیلئے کسی بھی دھوکہ باز کے جھانسے میں نہ آئیں اورنہ کسی کو رشوت دیں۔