ملائیشیائی کھلاڑی ڈوپ ٹسٹ میں ناکام

کوالالمپور۔8نومبر ( سیاست ڈام کام ) عالمی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی لی چانگ وی کے متعلق ڈوپ ٹسٹ میں ناکامی کی خبر پر ملائیشیائی بیڈمنٹن کے ارباب مجاز نے کہا ہے کہ مرد زمرے کے ایک کھلاڑی کے ڈوپ ٹسٹ ناکام ہوئے ہیں اور انہیں عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔ بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف ملائیشیا کے نائب صدر نورزا ذکریا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کھلاڑی کے بی نمونے مثبت آئے ہیں اور انہیں فی الحال معطل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے بموجب لی ابتدائی معائنہ میں ناکام ہوچکے ہیں اور اب امکان ہے کہ وہ رواں ہفتہ ناروے روانہ ہوں گے جہاں ان کا دوسرا ٹسٹ لیا جائے گا ۔