ملائیشیاء کے بدقسمت طیارہ میںکوئی ہندوستانی نہیں تھا

نئی دہلی 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو نے ملائیشین ایر لائنس کے طیارہ کے سانحہ میں انسانی جانوں کے زیاں کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طیارہ میں کوئی ہندوستانی سوار نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی تمام ہندوستانی ایر لائنس کو ہدایت دے چکی ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود سے پرواز نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہماری اطلاعات کا تعلق ہے یہ ایک بد بختانہ واقعہ ہے ۔تمام 298 افراد جو ملائیشیائی ایر لائنس کے طیارہ میں سوار تھے دہشت گردوں کی جانب سے جنگ زدہ مشرقی یوکرین کے روسی سرحد کے قریبی علاقہ میں مار گرا یا جس میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ۔مرکزی وزیر شہری ہوابازی نے کہا کہ ایر فورس ون کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ اسی طیارہ میں وزیر اعظم نریندر مودی جرمنی سے ہندوستان واپس ہوں گے ۔ اور اس علاقہ سے بھی گذریں گے جہاں ملائیشیائی ایر لائنس کے طیارہ کو مار گرایا گیا ۔ اشوک گجپتی راجو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے طیارہ کو کوئی خطرہ یا کوئی مسئلہ در پیش نہیں ہے ۔ پرواز کی معلومات غیر ملکی راڈار پر محفوظ ہیں۔ وزیر اعظم کل رات برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے برازیل سے ہندوستان واپس ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیائی ایر لائن کے سانحہ میں انسان جانوں کا زیاں ایک المناک واقع ہے وہ تمام سوگوار خاندانوں کو اس سلسلہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اپنے طیارہ کی پرواز کے دوران انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک لمحہ میں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جن کے ارکان خاندان اس حادثہ میں فوت ہوچکے ہیں