ملائم سنگھ یادو ہاسپٹل میں شریک

گرگاؤں 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو شدید بخار کی شکایت پر ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ 75 سالہ سابق چیف منسٹر اترپردیش کو میڈی سٹی میڈانٹا ہاسپٹل میں کل صبح شریک کرلیا گیا جہاں پر ان کے متعدد طبی معائنے بشمول الٹرا ساؤنڈ، سی ٹی اسکان کیا گیا۔ ایس پی لیڈر کا 3 یوم قبل ہاسپٹل میں حسب معمول چیک اپ کیا گیا تھا لیکن سینہ اور پیٹ کے انفکشن کے باعث کل دوبارہ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں پر وہ 3 یوم تک آرام کریں گے۔