لکھنو 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائم سنگھ یادو کی جانب سے یو پی کے وزرا کو اپنے کام کے انداز میں تبدیلی لانے کے انتباہ کے چند ہی دن بعد چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے آنند کمار سنگھ اور منوج پارس کو وزارت سے بیدخل کردیا ہے ۔ ان سے ملائم سنگھ ناراض تھے ۔ آنند کمار سنگھ زراعت کے کابینی وزیر تھے جبکہ منوج پارس اسٹامپ اور سیول ڈیفنس کے مملکتی وزیر تھے ۔