ملائم سنگھ ، فرزند اکھلیش کو دو کروڑ روپئے باقی

لکھنؤ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ملائم سنگھ یادو اپنے بیٹے اور صدر پارٹی اکھلیش یادو کو 2.13 کروڑ روپئے سے زیادہ واجب الادا ہیں اور اُن کے اثاثوں کی قدر گزشتہ 5 سال میں 3 کروڑ روپئے گھٹ چکی ہے۔ اِس کا انکشاف ملائم سنگھ کے داخل کردہ حلفنامے میں ہوا۔ اُنھیں اُن کے گڑھ مین پوری لوک سبھا نشست سے ایس پی نے انتخابی میدان میں اُتارا ہے۔

آدتیہ ناتھ کے خلاف رپورٹ
نئی دہلی ۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کو آج چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے ان ریمارکس کے بارے میں رپورٹ وصول ہوئی جس میں انہوں نے انڈین آرمی کو ’ مودی جی کی سینا ‘ قرار دیا ۔ کمیشن نے جائزہ لینا شروع کردیا ہے کہ آیا یوگی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔