مقفل مکان میں اجنبی شخص کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چادر گھاٹ کے علاقہ اعظم پورہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں نامعلوم شخص نے اعظم پورہ علاقہ کے ساکن نعیم کے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نعیم اپنے افراد خاندان کے ساتھ مکان سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب اپنے مکان واپس لوٹنے پر دیکھا کہ ان کے مکان کا قفل ٹوٹا ہوا تھا اور ان کے کمرے کا دروازہ بھی بند نہیں تھا ۔ مکان کے اندر داخل ہونے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ کوئی اجنبی ان کی چھت سے لٹک رہا ہے ۔ پولیس نے فوری پہونچکر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس اجنبی کی عمر تقریبا 30 سال بتائی گئی ۔ پولیس متوفی کی شناخت کے لیے مصروف تحقیقات ہے ۔۔