مقفل مکانات کو نشانہ بناکر سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) کالونیوں میں بند مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے مکانات میں سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو رچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کردیا اور اس ٹولی کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ سارق مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ سدھاکر عرف کاکا عرف ڈنیجر آٹو ڈرائیور ساکن مہدی پٹنم متوطن کرنول اور 26 سالہ سید عابد آٹو ڈرائیور عبداللہ پور میٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس ٹولی کا ایک اور سارق 22 سالہ زاہد مفرور ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 22 تولہ طلائی زیورات اور 23 تولہ چاندی کے زیورات کو و دیگر الیکٹرانک و قیمتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جن کی مالیت 7 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ یہ ٹولی آٹو کے ذریعہ کالونیوں میں گھوما کرتے تھے اور بند مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے ان میں سرقہ انجام دیتے تھے ۔