مقروض کسان کی خودکشی

چپہ ڈنڈی۔/15جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرض کے بوجھ سے پریشان چپہ ڈنڈی منڈل چٹیال پلی موضع کا واجی ملیشم 40سالہ مقروض کسان نے کیڑے مار دو اپی کر خودکشی کرلی۔ ملیشم دو ایکر اراضی کا مالک تھا اس نے مزید دو ایکر زمین قول پر لیکر کپاس کی کاشت کاری کی لیکن پیداوار صحیح نہ ہوسکی جس کی وجہ سے حاصل کردہ قرض اور بڑھتے سود کی ادائیگی سے پریشان حال کوئی صورت قرض کی ادائیگی کی نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہوکردلبرداشتہ ہوگیا اور کپاس کے کھیت میں ہی خودکشی کرلی۔ اطلاع پر خاندانی افراد نے فوری اسے دواخانہ منتقل کیا لیکن کریم نگر میں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ اس کی اہلیہ سورنا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔ ملیشم کو دولڑکے ہیں ۔ سنکرانتی تہوار کے روز ہی اس نے خودکشی کرلی۔

صدر ضلع کانگریس نظام آباد کی
دہلی روانگی
نظام آباد۔/15جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع کانگریس مسٹر طاہر بن حمدان کانگریس ہائی کمان کی جانب سے دہلی میںمنعقدہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل صبح ذریعہ طیارہ دہلی کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ کانگریس ہائی کمان نے 17جنوری کو ملک گیر سطح کے پردیش کانگریس کے صدور ضلع کانگریس کے صدور، چیف منسٹر اور سی ایل پی لیڈرس کا ایک اجلاس تلکٹورا اسٹیڈیم میں منعقد کیا ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کیلئے نظام آباد سے مسٹر طاہر بن حمدان بحیثیت ضلع کانگریس صدر شرکت کریں گے۔