مقروض کسانوں کے ساتھ بی جے پی حکومت کی سرد مہری

دیگلور میں جلسہ عام سے سابق چیف منسٹر اشوک راؤ چوہان کا خطاب
دیگلور۔/30اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سارے علاقہ مراٹھواڑہ کے علاوہ پوری ریاست مہاراشٹرا میں عوام بالخصوص کسانوں کاشتکاروں کو بھیانک قحط سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو موجودہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں صرف کاغذی گھوڑے دوڑانے کا الزام سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا اور ریاستی صدر انڈین نیشنل کانگریس کمیٹی AICCI مسٹر اشوک راؤ چوہان نے دیگلور میں عوامی خصوصی ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ یہ حکومت میں نوجوان تعلیم یافتہ بیروزگاروں کو میگا بھرتی کا جھانسہ آج چار ساڑھے چار سال سے برسراقتدار حکومت رہنے کے باوجود جھانسہ دے رہی ہے۔ کسانوں کا سات بارہ ( پٹہ پاس بک ) کورا کرنے کا تیقن صرف کاغذ ہی پر ہے۔ ساری خریف کی فصلیں سوکھے قحط کا شکار ہوکر کسان طبقہ قرضہ جات کے بوجھ تلے خودکشیوں پر آمادہ ہے۔ ہزارہا کسانوں نے خودکشیاں کرلی ہیں پھر بھی مہاراشٹرا کی حکومت گونگی بہری بنی دکھائی دیتی ہے۔ مراٹھواڑہ میں تلجا پور سے شروع کردہ جن سنگھرش ریالی کا دیگلور مونڈھا میدان پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس ریالی کے استقبال کے لئے شہر صدر مسٹر شنکر کانتی وار، صدر میونسپل کونسل مسٹر موگلاجی شرشٹوار، پنچایت سمیتی کے صدر مسٹر شیواجی دیشمکھ، نائب صدر بلدیہ مسٹر بالاجی ٹیکاڑے، کٹ نیتا مسٹر شیخ محمود عبدالرشید، سید نثار سیٹھ، شیخ ذاکر شیخ غوث، شیخ پاشاہ ( باٹکو ٹرانسپورٹ ) عبدالحفیظ خان، شیخ ضیاء الدین کونسلرس پندرہ بیس دنوں سے انتھک محنت کررہے تھے۔ پندرہ ہزار سے زیادہ عوام الناس، دیہی کسانوں، کاشتکاروں، نوجوانوں نے اس ریالی میں شرکت کی جو کامیاب رہی۔ شہ نشن پر سابق وزراء بالا صاحب تھورات ، ہر وردھن پٹیل، نسیم خان ، بسوراج پٹیل، سابق ایم ایل اے راؤ صاحب امنتا پور کر نے تمام مہمانان اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے عہدیداران کا یہاں پرتپاک استقبال کیا۔ جلسہ سے خطاب کے دوران مسٹر نسیم خان نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے یہ حکومتیں صرف سبز بباغ ہی دکھارہی ہیں۔ مائناریٹی اسکالر شپس ہنوز بند ہیں تو اقلیتی طبقے کے طلباء و طالبات حصول اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔ مسٹر اشوک راؤ چوہان نے کہ کہا کہ ان حکومتوں سے کوئی طبقہ بھی خوش دکھائی نہیں دیتا ہے۔ تاجر طبقہ انہیں ووٹ دے کر آج پچھتاوے کا شکار ہے کہہ کر انکشاف کیا۔ مسٹر موگلاجی شرشٹوار ( صدر بلدیہ ) نے اپنے تمام کونسلرس کے ساتھ اس ریالی میں شرکت کی اور تمام مہمانان کا استقبال کیا۔ سابق وزیر مسٹر رادھا کرشن ویکھے پٹیل وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ نائیگاؤں کے ایم ایل اے وسنت راؤ چوہان ، سابق ایم ایل اے بیٹ موگریکر، شیخ میراں محی الدین سابق کونسلر قیصرحسین دیشمکھ، مفتی سید بختیار الدین رفاعی نے شرکت کی۔