مقروض پجاری کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک پجاری نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق42سالہ ناگا راجو پجاری نیو ناگول علاقہ کا ساکن تھا اس نے 11جنوری کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ناگا راجو قرض کے بوجھ سے پریشان تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہ