حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ سرور نگر اور میڑچل حدود میں دو افراد نے قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق ایک آٹو ڈورائیور35 سالہ رمیش جو شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا قرض کے بوجھ سے پریشان تھا ۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 28 سالہ لکشمن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ رائے گوڑ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے اپنی زرعی اراضی پر قرض لیا تھا اور بورویل بھی کھدوائی تھی جو ناکام ہوگئے اور اس کے بعد اس شخص نے رشتہ داروں سے بھی قرض لیا تھا اور قرض کے بوجھ سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔