مقروض شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) مقروض شوہر کی ہراسانیوں کا شکار بیوی نے خودکشی کرلی ۔ جواہرنگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ خاتون شائلیجا نے خودسوزی کرلی ۔ اس خاتون کو اس کے شوہر دیانند چاری کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا جو مقروض ہوگیا تھا اور قرض کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے بیوی کو ہراساں کر رہا تھا اور بیوی پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اپنے مائیکے سے رقم لائے ۔ گذشتہ چند روز سے بیوی پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ فوری طور پر ایک لاکھ روپئے کا انتظام کرے ۔جواہر نگر علاقہ کے ساکن چاری کی شادی سال 2006 میں ہوئی تھی اور ان کے بچے بھی ہیں ۔ 20 فروری کے دن میاں بیوی کا جھگڑا ہوا تھا اور اس کے بعد خاتون نے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔