حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) قرض داروں کی مبینہ ہراسانی اور اذیت رسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جس نے قرض داروں سے تنگ آکر مقام بھی بدل لیا تھا ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ چندرا سدن ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا ۔ مچابلارم علاقہ الوال میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا تعلق سدی پیٹ سے بتایا گیا ہے ۔ جو قرض کے بوجھ سے پریشان ہوکر الوال منتقل ہوگیا تھا ۔ اس شخص کا پتہ معلوم کرنے کے بعد قرض دار سدی پیٹ سے الوال پہونچ گے اور اسے ہراساں کرنے لگے ۔ قرض کی رقم کیلئے قرض داروں کے دباؤ سے دلبرداشتہ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔