مقروض شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک پینٹر نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ جی وینکٹیشورلو ساکن شیوا گنگا کالونی ایل بی نگر جو عادی شرابی اور جواری تھا۔ قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور قرضداروں کی جانب سے رقم کیلئے مسلسل مطالبہ سے دلبرداشتہ وینکٹیشورلو نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔