حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے پریشان اور قرض کی عدم ادائیگی پر رسوائی کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 40 سالہ بالویا عرف راملو نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بالویا پیشہ سے مزدور تھا جو کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ قرض دار اس کو قرض کی ادائیگی کیلئے پریشان کر رہے تھے ۔ گذشتہ روز قرض لینے مکان پہونچ گئے تاہم اس کی بیوی نے قرض داروں کو اس بات کا بھروسہ دلایا کہ وہ قرض ادا کرے گی ۔ اس رسوائی سے دلبرداشتہ ہوکر بالویا نے خودکشی کرلی ۔