مقروض شخص کی خودکشی

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) والدہ کو ہاسٹل میں رکھنے پر مجبور دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ عنبرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ یادگیری نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے لی ۔ یادگیری بروج گلی عنبرپیٹ کا ساکن تھا اور پیشہ سے مارکیٹنگ منیجر تھا ۔ وہ خانگی ملازم تھا ۔ یادگیری قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور قرض میں مبتلا تھا ۔ اس کی والدہ نے اسے قرض نہ لینے کیلئے زور دیا تھا ۔ یہ شخص قرض لینے مجبور ہوکر اپنی والدہ کو اپنے سے دور رکھنے پر مجبور تھا اور ایک ہاسٹل میں رکھا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔