یلاریڈی ۔/11 جون ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والا 60سالہ بھومیا نامی شخص نے قرض سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر مسٹر راکیش کی تفصیلات کے مطابق7جون کو بھومیا نے لنگم پیٹ کی ندی پر جاکر زہر پیتے ہوئے پانی میں گرگیا۔اس سے قبل بھومیا نے خودکشی کررہا ہوں کہتے ہوئے 100 نمبر پر فون بھی کیا۔ جس پر پولیس نے جاکر ندی پر دیکھنے پر بھومیا پانی میں غرق نظر آیا۔ فوری اسے باہر نکال کر کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا۔ جہاں حالت تشویشناک بتائی گئی اور اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ گاندھی دواخانہ میں علاج کے دوران کل وہ فوت ہوگیا۔ افراد خاندان نے بتایاکہ قرض سے پریشان ہوکر بھومیا نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔