مقروض خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ سرسوتی جو پیشہ سے ڈیزآئنر تھی ۔ نظام پیٹ علاقہ کے ساکن کے ریڈی کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ ڈیزائنر کے بزنس میں کم فائدہ سے یہ خاتون قرض کے بوجھ کا شکار ہوگئی تھی اور قرض ادا کرنے کے قابل نہیں تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔