مقروض تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں تین افراد نے قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 58 سالہ کرشنا مورتی جو ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا ۔ صدیق نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایک سال کے عرصہ سے وہ مالی طور پر پریشان تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 50 سالہ انجینیلو جو پیشہ سے میستری تھا ۔ بالانگر میں رہتا تھا ۔ مکانات کی تعمیر و فروخت کا کاروبار کرتا تھا ۔ اس کا روبار میں نقصان کے بعد اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 22 سالہ رمیش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ جمال بستی میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات مالی پریشانیوں کے سبب خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔