حیدرآباد ۔ /24 فبروری (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور قرض کی ادائیگی کے مسئلہ پر دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات ڈنڈیگل اور چندرائن گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 30 سالہ شیخ جہانگیر جو پیشہ سے مزدور آنند تانڈو کالونی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے کل نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 50 سالہ شیخ غوث جو ہاشم آباد علاقہ کا ساکن پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کاروبار میں نقصان سے پریشان تھا اور قرض کی ادائیگی میں مشکلات سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔