محبوب نگر ۔ 8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محوی اکیڈیمی محبوب نگر کے جنرل سکریٹری جناب مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مستقر محبوب نگر ہو یا ضلع میں بہترین سے بہترین اردو مقررین ہیں لیکن ہماری نئی نسل میں مقررین کا فیصد نہیں کے برابر ہے ۔ محوی اکیڈیمی نے یہ طئے کیا ہیکہ اکیڈیمی کے زیراہتمام ہمارے نونہالوں کو اردو کے بہترین مقرر تیار کرنے کی غرض کے تحت ایک اسٹیڈی سرکل چلایا جائے ‘ انہیں عنوانات دیئے جائیں گے ۔ ہر اتوار کو صبح 11بجے اسٹیڈیم سرکل قابل تجربہ کار کامیاب مقررین کی نگرانی میں چلایا جائے گا ۔ ہر اتوار کو محبوب نگر کے علاوہ حیدرآباد کے دانشوران ملت کے خطابات ہوں گے ۔ اس اسٹیڈی سرکل میںدہم جماعت ‘ انٹرمیڈیٹ‘ ڈگری ‘ پی جی ‘انجنیئرنگ ‘ میڈیکل کے طلباء داخلہ لے سکتے ہیں ۔ نئی نسل کو مقرر بنانے کے علاوہ ادب و صحافت کے عنوانات پر لکچرس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ہماری نئی نسلیں مستقبل میں ایک اچھے مقرر کے ساتھ ادبا ‘ اچھے صحافی بن سکیں ‘ اسٹیڈیم سرکل میں کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی ‘ مفت داخلہ ہوگا ۔ خواہشمند طلبہ اس محوی اکیڈیمی محبوب نگر روبرو گورنمنٹ ہائی اسکول مدینہ مسجد یا فون 9160671787 پر ربط پیدا کریں ۔