دبئی ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دبئی میں ایک 48 سالہ شخص نے جو دبئی کے ایک پبلک پارک میں رہنے پر مجبور تھا اور اس کے پاس حتیٰ کہ بس کا ٹکٹ خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے اپنے گھر واپسی کیلئے درکار طیارہ کا ٹکٹ حاصل کرنے کی غرض سے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے دو سال تک پیدل چلتے ہوئے 1000 کیلو میٹر کا طویل سفر طئے کیا۔ تروچیر پلی سے تعلق رکھنے والا جگناتھ سلواراج اپنی اس ناقابل یقین حد تک حیرت انگیز معرکہ آرائی کے دوران سڑک سے گذرنے والی تیز رفتار ٹریفک،سردی، گرمی، بارش، گردوغبار کے جان لیوا صحرائی طوفان کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کیا کیونکہ اس نے لیبر کورٹ کی پیشی میں حاضری کیلئے دبئی ہائی ویز سے پیدل سفر کیا ہے۔ حتیٰ کہ سوناپور سے کراما تک سفر کیلئے بس کرایہ کے طور پر ادا کرنے سلواراج کے پاس چند درہم بھی نہیں تھے۔