غزہ سٹی ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک کمسن فلسطینی جسے ظالم، قابض اور درندہ صفت اسرائیلی فوج نے ماہ مئی میں ’’غزہ پٹی سرحد‘‘ پر ہوئی جھڑپوں میں شدید زخمی کردیا تھا۔ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ یہ اطلاع وزارت صححت نے دی۔ وزارت کے ترجمان ’’اشرف القدرہ‘‘ نے کہا کہ 16 سالہ محمود الغربلی غزہ سٹی میںہوئے 16 مئی کی جھڑپوں میں زخمی ہونے کے بعد شہادت کا درجہ حاصل کرلیا۔ اس کمسن کی شہادت کے بعد اسی دن یعنی 14 مئی کی شہادتوں کی تعداد 63 ہوگئی جو دراصل امریکی سفارتخانہ کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی پر فلسطینیوں کے شدید احتجاج پر ہوئی تھیں۔ واضح رہیکہ 30 مارچ سے جبکہ یہ جھڑپیں شروع ہوئی تھیں، اب تک 139 فلسطینیوں نے ’’جام شہادت‘‘ نوش کیا جو ظالم و درندہ صفت اسرائیلی فوج کی گولیوں سے چھلنی ہوئے تھے۔