یلاریڈی ۔23۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر کے ایک نمبر وارڈ میں قبضہ کی گئی اراضی کو ضبط کر لیا جائے گا ، منڈل سرپنچ شریمتی بالامنی نے یہ بات کہی، سابق زیڈ پی ٹی سی کے گھر سے سائی نگر تک سڑک کو کچھ افراد قبضہ کر لینے کی شکایت پر انہوں نے اراضی کا معائنہ کیا ۔ سرپنج نے مزید بتایا کہ سڑک کی اراضی پر ٹائیلٹ شیڈ ، کیچن روم تعمیر کرلیا ۔ مقبوضہ اراضی کو فوری خالی کرنے کے احکام دیئے ۔ ورنہ کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اس موقع پر سکریٹری رمیش ، لکشمن ، موہن ، گرام پنچایت عملہ میں سائیلو ، گوتم موجود تھے ۔