مقبوضہ اراضی ضبط کرنے تحصیلدار سے عوام کا مطالبہ

یلاریڈی۔/8 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور علاقہ شیوار میں موجود منجیرا شکھم اراضی پر قبضہ جات کو فوری برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تانڈور ، کچنا پیٹ کی عوام نے منڈل تحصیلدار مسٹر محمد سعید احمد مسرور کو یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر عوام نے مزید بتایا کہ موضع سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے ناجائز طور پر منجیرا کی اراضی پر قبضہ کررکھا ہے جس سے پالتو جانوروں کو چارہ ملنا دشوار ہوچکا ہے۔ تقریباً دس ٹریکٹروں سے اراضی ہموار کرتے ہوئے قبضہ کیا جارہا ہے۔ اس لئے عوام نے مقبوضہ اراضی کو قبضہ سے آزاد کروانے تحصیلدار سے درخواست کی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسائنمنٹ اراضیات، شکھم زمینات سے متعلق عہدیداروں کو سخت رویہ اختیار کرنا ضروری ہے ورنہ مواضعات میں دبدبہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔