عوام کو حکومت پر مکمل بھروسہ ، ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کا ادعا
کریم نگر ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں بھی ٹی آر ایس اپنا قبضہ برقرار رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے اپنی رہائش گاہ میں پرنٹ و الکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2001 سے آج تک ٹی آر ایس پر بھروسہ کرتے آرہے ہیں ۔ ضلع بھر میں عوام کو ٹی آر ایس کی کارکردگی متاثر کئے ہوئے ہے ۔ عوام میں حکومت کی بہتر کارکردگی اور خدمات پر مکمل بھروسہ ہے ۔ ان ہی پروگراموں اور اسکیمات سے عوام اس پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔ آنے والے مجالس مقامی کے انتخابات میں بھی ٹی آر ایس اپنی زبردست کامیابی درج کروائے گی ۔ ان انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی و دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کی ضمانتیں تک ضبط ہوجائیں گی ۔ ضلع پریشد اور منڈل پریشد میں ٹی آر ایس کا پرچم لہرائے گا ۔ مواضعات میں کسی بھی مقام پر پارٹی کے امیدواروں سے کسی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے ۔ انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ہی تعمیری کاموں میں تیزی پیدا ہوجائے گی ۔ مواضعات میں پوری طرح متحدہ مشاورت کے ساتھ کام کئے جانے پر اچھے نتائج کا حاصل ہوجانا یقینی ہے ۔ ٹی آر ایس میں ذہین اور سینئیر تجربہ کار افراد کو ہی ٹکٹ فراہم کیا گیا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں جی کمار ریڈی ، بی سرینواس کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین میں کول پاکا سرینواس ، آر کے رمیش ، اے کونڈہ ریڈی ، ٹی سرینواس و دیگر شامل تھے ۔۔