مفرور کمسن سارق مردہ حالت میں برآمد

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کریمنل سروے سے بچنے کی خاطر فرار اختیار کرنے والا کمسن کا قتل کردیا گیا ۔ بہادرپورہ پولیس نے ہفتہ کے روز نعش کی شناخت کرلی ہے ۔ انسپکٹر بہادرپورہ مسٹر ہریش کو شک نے بتایا کہ بہادر پورہ پولیس نے اس کمسن کی شناخت شہباز کی حیثیت سے کرلی ۔ جس کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے ۔ جو شیخ مسجد شاستری پورم علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس کے مطابق شہباز مبینہ طور پر کمسن سارق بتایا گیا ہے جو 2 تا 3 معاملات میں ملوث تھا ۔ سائبرآباد کے حدود میں ان دنوں کریمنل سروے جاری ہے اور مائیلادیوپلی پولیس نے شہباز کو طلب کیا تھا اور ہفتہ کے روز شہباز اپنی والدہ کے ہمراہ پولیس اسٹیشن گیا تھا اور پولیس اسٹیشن میں والدہ کو چھوڑ کر فرار ہوگیا جو بہادرپورہ علاقہ میں مردہ پایاگیا اس کا قتل کردیا گیا تھا ۔ بہادر پورہ پولیس ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔