حیدرآباد۔/10اگسٹ، ( راست ) آر ٹیک سلوشنس (ArTech Solutions) کی جانب سے فری کمپیوٹر ٹریننگ کلاسیس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ایم ایس آفس، کمپیوٹر ہارڈ ویر، بیسک نٹ ورکنگ، کمپلیٹ سی سی ٹی وی انسٹالیشن، آٹو کیڈ، اکاؤنٹنگ پیاکیج اور اسپوکن انگلش میں داخلے جاری ہیں۔ داخلے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ کمپیوٹر سے واقفیت نہ رکھنے والے طلبہ اور افراد اس زریں موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ خواہشمند آرٹیک سلوشنس، 8-3-167/B/11 سری رام نگر چوراہا، یوسف گوڑہ پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ معلومات کیلئے سنٹر انچارج سے فون نمبر 7093849910 پر ربط کریں۔