یلاریڈی۔ 3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے کوٹائی پلی مقامی یووا یوتھ ارکان کی جانب سے منعقد مفت طبی کیمپ میں موضع کے 800 افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر مسٹر شرت بابو، مسٹر سمیع اللہ نے معائنہ کیا۔ موضع میں بی پی شوگر کے ساتھ عام امراض میں مبتلا افراد کو معائنہ کرکے مفت ادویات تقسیم کئے ۔ کیمپ میں منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ معید، نائب صدر سنگمیشور، سرپنچ دیوجا نائیک، یووا یوتھ ارکان میں صدر سریکانت سائیلو، ناگراج، مہیش، رنجیت اور دوسرے موجود تھے۔