منچریال۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دارالانصار ویلفیر سوسائٹی منچریال کی اطلاع کے بموجب گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی بتاریخ 10مئی بروز اتوار صبح 8بجے سے مسلم شادی خانہ منچریال میں دارالانصار ویلفیر سوسائٹی منچریال کے زیراہتمام ایک مفت ختنہ کیمپ منعقدہ کیا جارہا ہے ۔ سوسائٹی کے ذمہ داران جناب مفتی مسعود صاحب ‘ جناب محمد عبدالخالق صاحب ‘ جناب محمد ذکی الدین صاحب ‘ جناب محمد افروز احمد صاحب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ماہر ڈاکٹروں کو اس خصوص میں مدعو کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مسلمانوں سے اس مفت ختنہ کیمپ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 9652786601 ‘ 9441541933