مفتی محمد قاسم صدیقی تسخیر کی امریکہ سے واپسی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون (راست) دکن کے مقبول و ہردلعزیز اسلامک اسکالر مفتی ڈاکٹر محمد قاسم صدیقی تسخیر نائب مفتی جامعہ نظامیہ 5 جون کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔ مفتی صاحب امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولینا کے دعوتی تنظیموں کی خصوصی دعوت پر امریکہ تشریف لے گئے تھے جہاں پر مختلف دعوتی کیمپس، بین مذاہب مذاکرے ، چرچس اور دیگر مذاہب کی عبادتگاہوں میں اسلام اور پیغمبر اسلام کے عنوان پر بیسیوں لکچرس وغیرہ کے علاوہ علماء کونسل اور آئمہ خطباء کی تنظیموں میں پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کیلئے کلیدی رول ادا کیا ۔ جامعہ ازہر و قاہرہ یونیورسٹی سے فارغ عرب علمائے کرام نے مولانا کی موجودگی کو غنیمت سمجھتے ہوئے فقہ حنفی کے مختلف اہم ابواب اور علم المیراث کی باضابطہ تعلیم ان سے حاصل کی ۔ مفتی صاحب نے اپنے دورہ کے درمیان اپنے علمی ذوق کی بناء ’’تمام مذاہب عالم کا تقابلی جائزہ‘‘ کا باضابطہ کورس تکمیل کیا ۔ ونیز تورات اور یہودیوں کی مذہبی زبان Hibro بھی سیکھا۔ مفتی صاحب دکن کے سب سے مشہور یونیورسٹی جامعہ نظامیہ کی تدریسی خدمات سے کم و بیش 15 سال سے وابستہ ہیں اور گزشتہ پانچ سال سے جامعہ نظامیہ کے اہم ترین منصب نائب مفتی پر فائز ہیں اور دکن کے معروف روزنامے ’’سیاست‘‘، ’’منصف‘‘ ، ’’اعتماد‘‘ میں ان علمی اور اصلاحی مقالات شائع ہوتے ہیں ۔