حیدرآباد ۔ /13 مئی(سیاست نیوز) چھتری ناکہ علاقہ سے اغواء کئے گئے کمسن لڑکے کی نعش شاد نگر میں دستیاب ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب 10 سالہ کارتک جو بلدی ملازم راجیو کا بیٹا تھا /5 اپریل کو اپنے مکان سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا اور والدین نے اس کی گمشدگی کی اطلاع چھتری ناکہ پولیس کو دی تھی جس پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ آج کارتک کے والدین کو شادنگر پولیس کا فون کال موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کی نعش مسخ شدہ حالت میں پائی گئی تھی جس کے باعث اس کی آخری رسومات بھی انجام دے دی گئی ۔ اطلاع موصول ہونے پر چھتری ناکہ پولیس کی ایک ٹیم کارتک کے والد راجیو کے ہمراہ شادنگر پہونچنے پر مغویہ لڑکے کے کپڑوں کی نشاندہی کرلی ۔ شاد نگر پولیس نے اس کیس کی تحقیقات چھتری ناکہ پولیس کو حوالے کردی۔