مغویہ لڑکے کو پنجاب پولیس نے آزاد کرالیا

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) پنجاب پولیس نے آج شہر کے بیگم پیٹ علاقہ میں 13 سالہ کمسن مغویہ لڑکے کو اغواء کنندہ کے چنگل سے بچالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انوپ کا پنجاب کے شہر جالندھر میں اغواء کیا گیا تھا اور اسے حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے شام لال بلڈنگ بیگم پیٹ کے قریب ایک نامعلوم مقام پر محروس رکھا گیا تھا ۔ پنجاب پولیس نے حیدرآباد پولیس کی مدد سے مغویہ لڑکے کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور اس واقعہ میں ملوث اغواء کنندہ کو بھی گرفتار کرلیا ۔