مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر کل رحمت عالم کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات

حیدرآباد /11 جون ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام برصغیر ہند کا عظیم الشان فقیدالمثال سالانہ مرکزی جلسہ شب برات 13 جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر منعقد ہوگا ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) اور ڈاکٹر محمد عظمت رسول نے بتایا کہ جلسہ کی سرپرستی مولانا محمد عبداللہ قریشی الازہری ( خطیب مکہ مسجد و نائب شیخ الجامعہ نظامیہ ) اور صدارت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی قیادت مولانا سید عبداللہ حسینی چشتی قادری نگرانی جبکہ محمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید خلیل علی شاہ بابا قادری قدرتی مولانا سید عامرالدین نقشبندی ( کینیڈا ) شرکت کریں گے ۔ مہمان مقررین کرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین مفکر اسلام سیاح یوروپ ایشیاء و آفریقہ فاتح عرب و عجم جامعہ معقولات و منقولات مولانا مفتی نسیم اشرف حبیبی جو حبیبیہ دارلافتا سنٹر فار اسلامک ریسرچ اینڈ اڈوائزر ڈر بن ساوتھ آفریقہ کے صدر مفتی ہیں کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ حضرت جامعہ نعیمیہ مرادآباد سے کامل ہیں آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ایشیاء و یوروپ کئی ممالک جیسے برطانیہ ، کینیڈا ساوتھ آفریقہ ، لندن ، پاکستان اور دیگر ممالک میں حضرت کے خطابات ہوچکے ہیں

اور لاکھوں عاشقان رسول ﷺ و محبان اہل بیت اطہار آپ کے بیانات سے مستفید ہوچکے ہیں ۔ کمیٹی کی دعوت چوتھی بار حیدرآباد تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد دکن کی عوام کیلئے ایک عظیم اعزاز ہے ۔ دوسرے مہمان مقرر شعلہ بیان وعظ خطیب الہند مفکر اسلام مولانا مفتی رئیس القادری ( اترپردیش ) جو جامعہ اشرفیہ مبارکپور سے کامل ہیں ۔ مسلک حق اہل سنت کی ترویج و اشاعت و تبلیغ میں آپ کو بہترین مقام حاصل ہے ۔ کلکٹر اترپردیش بمبئی بہار اور حیدرآباد میں حضرت کے خطابات ہوچکے ہیں ۔ کمیٹی کی دعوت پر آپ بھی تیسری بار تشریف لارہے ہیں ، جن کے شعلہ بیان خطاب سے حیدرآباد کی عوام واقف ہے آپ کا بھی خصوصی خطاب ہوگا ۔ تیسرے مہمان مقرر شمالی ہند کے نامور عالم دین مفکر اسلام مولانا مفتی مشرف حسین قادری صاحب ( بریلوی شریف ) جو جامعہ مظہراسلام ، بریلوی شریف میں بحیثیت استاذ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ بریلوی بہار ، مغربی بنگال و نیپال میں آپ کے خصوصی خطابات ہوچکے ہیں ۔ جس سے لاکھوں عاشقان رسول ﷺ مستفید ہوچکے ہیں ۔ پہلی بار کمیٹی کی دعوت پر حیدرآباد آرہے ہیں ۔ انشاء اللہ تعالی اس عظیم رات تین عالمگیر عبق شخصیتوں کے خصوصی خطابات و دعاء سے ہم مستفیض ہوں گے ۔ ڈاکٹر محمد مجیب شاہد سید عثمان قادری محمد عبدالکریم رضوی نے اس کانفرنس میں عامتہ المسلمین سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔