حیدرآباد ۔ /27 فبروری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون کے مغلپورہ اور چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے دستاویزات کی عدم موجودگی پر گاڑیاں بھی ضبط کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساؤتھ زون پولیس کے اعلیٰ عہدیداراوں کی نگرانی میں 250 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس فورس نے علاقے لال دروازہ ، گولی پورہ ، چھتری ناکہ ، شیواجی نگر اور سلطان شاہی میں گھر گھر تلاشی کرتے ہوئے 56 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 150 گاڑیاں جن کے دستاویزات موجود نہیں تھے کو ضبط کرلیا گیا ۔