حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) لنگر حوض پولیس نے مغل نگر علاقہ سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک اسکراپ کی دوکان کے قریب یہ اجنبی شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔ جس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی گئی ہے ۔ تاہم اس شخص کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ تاہم پولیس نے اس شخص کی موت کے تعلق سے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔