مغل روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینے پی ڈی پی حکومت کا مطالبہ

جموں 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پی ڈی پی زیر قیادت جموں و کشمیر حکومت نے آج مطالبہ کیا کہ مرکز کو وادی کشمیر کو جموں کے علاقہ سے مربوط کرنے والی مغل روڈ کو قومی شاہراہ قرار دینا چاہئے ریاستی وزیر برائے عمارات و شوارع محمد الطاف بخاری نے کہا کہ یہ مسئلہ مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے ۔ 84 کیلو میٹر طویل مغل روڈ پونچھ کو جموں اور شوپیان کو وادی کشمیر سے مربوط کرتی ہے۔