اجزاء :گوشت : آدھا کلو ،دہی : آدھی پیالی ،دھنیا پاؤڈر : آدھا چمچہ ،خشخش : ایک چائے کا چمچہ ،کیوڑہ : ایک چائے کا چمچہ ،پیاز باریک کٹا ہوا : ایک عدد،بھنے چنے : ایک چائے کا چمچہ ،چھوٹی الائچی : 6 عدد مونگ پھلی : ایک چائے کا چمچہ ،ادرک لہسن پیسٹ : ایک چائے کا چمچہ ،تیل : آدھی پیالی ،ثابت گرم مسالہ : ایک چائے کا چمچہ ،نمک : حسب ذائقہ ،سرخ مرچ پاؤڈر : ایک چائے کا چمچہ ،ہلدی پاؤڈر : ایک چٹکی
ترکیب : تیل گرم کریںاس میں پیاز ثابت گرم مسالہ ڈال کر لال کریں، پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر نمک ملاکر پسندوں کو الگ سے پکا کر یخنی بنالیں۔ اب فرائی مسالے میں یخنی ڈال دیں اور فرائی کریں۔ پانی خشک ہونے پر دہی ملا دیں، بھونے چنے، خشخش، مونگ پھلی اور چھوٹی الائچی پیس کر ڈال دیں۔ اچھی طرح ملاکر دم پر رکھ دیں۔ کیوڑہ ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔