اجزا: گوشت : ایک کیلو، تیل ایک پیالی، لونگ6عدد، سیاہ مرچ ایک چمچہ، پیاز ایک عدد، ادرک ایک ٹکڑا، خشک دھنیا ایک چمچہ، نمک حسب ذائقہ۔ پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چمچہ، دہی آدھا کپ، میدہ 2چمچے، بادام 10گریاں۔
ترکیب : بغیر ہڈی کے گوشت کے پارچے کٹواکر ان کو پریس کرلیں۔ پریس کئے ہوئے پارچوں پر نمک اور ادرک اور پیاز کا عرق لگاکر رکھ دیں۔ خشک مسالے پیس کر دہی میں ملا کر پیاز کو باریک کاٹ کر تیل میں براؤن کرکے اس میں سرخ مرچ اور گرم مسالہ ڈال کر بھونیں۔ بادام پیس کر دہی اور میدہ میں ملا کر آمیزہ تیار کرلیں۔ پارچوں کو سیخوں پر چڑھا کر کوئلہ کی آنچ پر سینکیں، جب ہلکے سرخ ہوجائیں تو سیخوں سے نکال کر تمام پارچوں میں پیاز کا آمیزہ لگاکر پارچہ لپیٹ دیں اور دوبارہ سیخوں پر چڑھادیں۔ اب بادام کا آمیزہ لگاکر کبابوں کو سینک لیں۔